ابنا: تحریک حقوق میانوالی کے رہنما ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک کے رہنماوٴں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ادھر ڈی پی او میانوالی وقاص نذیرکا کہنا ہے کہ احتجاج عوام کا حق ہے لیکن کسی کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ شہر کی متعدد مارکیٹوں میں مکمل تالہ بندی ہے جبکہ لیاقت بازار ،کچہری بازار ،مین بازار مسلم بازار اور بلو خیل مارکیٹیں بھی مکمل بندہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169